Baaghi TV

پی پی نے اپنے استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ کو بھیجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمان کو بھجوادیے۔ پی پی نے اپنے استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بھجوائے جو پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھیجے ۔پی پی کی رہنما شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کے پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے بھجوائے گئے۔واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سے استعفے دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شوکاز نوٹس بھیجنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

More posts