Baaghi TV

احتجاجی دھرنا:آپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹنی قبائل کا جنڈولہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلی نکالی گئی-

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کے نقصانات کا ازالہ کیا جاٸے- حکومت جنوبی وزیرستان کی طرز کا ایف آر جنڈولہ میں سروے کراٸے- جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کا فوری ازالہ کیا جاٸے-

مظاہرین نے احتجاج روڈ کو بند کردیا- مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا- مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات اور نعرے درج تھ- مظاہرین نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے-

More posts