Baaghi TV

پی ایس ایل شائقین کوعاصم اظہر نے مفید مشورے بتا دیئے

گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے دوران مذاق کرنے کی ایک حد تعین طے کرتے ہوئے کچھ اہم نکات اور مفید مشورے شیئر کردیئے

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے مقابلوں کے دوران مذاق کرنے کی ایک حد تعین طے کرتے ہوئے کچھ نکات شیئر کردیئے جن پر عمل کر کے میچز کا مزہ لیا جاسکتا ہے


گلوکار نے پہلے پوائنٹ میں لکھا کہ جب آپ کی ٹیم جیتے تو آپ دوسری ٹیم کو کھل کرمذاق کا نشانہ بناتے ہیں لیکن جب آپ کی ٹیم ہارے تب بھی آپ برہم نہ ہوں

دوسرے پوائنٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ کرکٹ سے متعلق شہروں پر لطیفے درست ہیں

تیسرے پوائنٹ میں لکھا کہ شہروں کے حوالے سے نسل پرستانہ جملے یا تبصرے ناقابل برداشت ہیں

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان پوائنٹس پر عمل کیا جائے تو باقی سب چل ہے

More posts