Baaghi TV

پنجاب اور سندھ میں کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ، صورتحال مزید خراب ہو گئی

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ، گزشتہ روز15582افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے
ایک روز میں 733کورونا کے پوزیٹو کیس سامنے آئے ، کورونا سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران43افراد جاں بحق ہوگئے، ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد11131ہوگئی، کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد4085سے بڑھ گئی، پنجاب میں 24لاکھ72ہزار 892سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہکورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے – فردوس عاشق اعوان
2021ء کورونا کے خاتمے اور خوشخبریوں کا سال ثابت ہو گا-

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13886نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1004نئے کیسز سامنے آئے،
سندھ میں ابتک کورونا کے 2386310 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ صوبے میں ابتک 217636 کیسز ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 543 مریض صحتیاب ہوگئے،ابتک 196677کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کورونا کے باعث مزید 12 مریض انتقال کرگئے، و
صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3594 ہوگئی ہے،
اس وقت17365 مریض زیر علاج ہیں،

16548مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ
مختلف اسپتالوں میں 805 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 726مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 77مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 1004کورونا کیسز میں 843نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، وز

ضلع جنوبی میں306، ضلع شرقی میں266 اور ضلع وسطی میں 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع کورنگی میں 56، ضلع ملیر میں 64 اورضلع غربی میں9مزید کیسز ظاہر ہوئے،
حیدرآباد35، بدین 13، خیرپور10 کیسز ہیں،
مٹیاری اور سانگھڑ8-8 ، لاڑکانہ اور سکھر7-7کیسز ہیں، گھوٹکی، جیکب آباد اورشکارپور6-6 اور جامشورو5 کیسز ہیں، وٹنڈوالہیار4، نوشہروفیروز3، شہید بینظیرآباد2، عمرکوٹ1 کیسز ہیں،

More posts