Baaghi TV

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پی ایچ اے کنٹونمنٹ بورڈ کی من مانیاں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پی ایچ اے کنٹونمنٹ بورڈ کی من مانیاں

باغی ٹی وی : پی ایچ اے اتھارٹیز ایڈورٹائزرز سے زبردستی ٹیکس فیس وصول کر رہی ہے ،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے رٹ پٹیشن نمبر 3100/18 میں حکم جاری کیا ہے کہ پی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس بھی وصول کرنے کے اختیارات نہیں دیے گئے ،
اور وہ کسی سے ٹیکس فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں ، یہ اختیار صرف اور صرف لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے جبکہ اس صورتحال میں لوکل گورنمنٹ ٹیکس وصول کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ پر ذمہ داری عائد ہونی ہوتی ہے کہ وہ قومی خزانے کو مالی نقصان سے بچائے

More posts