Baaghi TV

پرانی سبزی منڈی پر شرپسندوں کا کے ایم سی کے عملے پر حملہ

کراچی یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب کے ایم سی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن نامعلوم افراد نے کے ایم سی کی گاڑی کو آگ لگا دی کراچی کے ایم سی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر پرانی سبزی منڈی پر شرپسندوں کا حملہ اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی کا عملہ یونیورسٹی روڈ پر محکمہ باغات کی طرف سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے سلسلے میں آپریشن کر رہا تھا، کے ایم سی کی ٹیم عسکری پارک کے ساتھ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر آپریشن کر رہی تھی، بشیر صدیقی شجرکاری مہم کے سلسلے میں فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا تھا، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کچھ شر پسند عناصر نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کیا حملہ کے دوران اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے دو اہلکار زخمی ہوۓ، حملے میں شرپسند افراد نے کے ایم سی کے لفٹر اور دو موٹرسائیکلوں کو جلا دیا، علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کے حالات کو کنٹرول کیا، شرپسندوں کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جائے گا،

More posts