Baaghi TV

قومی کرکٹ اسکواڈ کا انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا.اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے ہیں. پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی ہے.

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل مانچسٹر روانہ ہو گئی جس میں 20 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں، متنازع ٹیسٹ رپورٹ کا شکار ہونے والے محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آ گئی۔

انگینڈ روانگی سے قبل آج قومی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا، کورونا ٹیسٹنگ کے بعد بابائے کرکٹ کے دیس روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، بابر اعظم نائب کپتان، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

گیارہ رکنی ٹیم آفیشلزکا دستہ بھی چارٹرڈ طیارے میں سفر کرے گا، دوبارہ ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ سمیت چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دوسراکورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں حسنین ،شاداب، فخر زمان، محمد رضوان ،وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں، ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے

More posts