Baaghi TV

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کے الیکشن

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کے الیکشن میں فرینڈز بزنس فورم نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا ہے, ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس سے ایگزیکٹو باڈی کی تمام 10 میں سے 9سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے فاؤنڈر گروپ ایک سیٹ جیت گیا,ایسوسی ایٹ پر ریاض الرحمان کامیاب دوسری جانب فرینڈز گروپ کے شفیق الرحمان دو ووٹوں سےہار گئے,فرینڈ بزنس گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میں خواجہ بشیر احمد ,اعظم شبیر ,افتخار انجم ,شاہد مشتاق اور کارپوریٹ کلاس سے غلام عباس چیمہ ,چوہدری محمد شفیق ,وقاص اکرم ,خلیل احمد ,حافظ عمر فاروق نے میدان مار لیا, اس موقع پر فرینڈ بزنس فورم کے چئیرمین تحریک انصاف کے ممبر صؤبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکوۃ چوہدری محمد شفیق کو ممبران نے مبارک باد دی, سابق صدر چوہدری شفیق, عبدالروف مختار, چوہدری اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق نے کہا کہ وہ ضلع بھر کی تاجر برادی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کے گروپ کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا,ایوان صنعت و تجارت کے منتخب ہونے والے امیدوار تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کریں گے چیمبر آف کامرس الیکشن میں کارپوریٹ کلاس315 میں سے293جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس 900 میں سے 795 ووٹ کاسٹ ہوئے

More posts