Baaghi TV

رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی میں اضافے پرن لیگی رہنما حکومت پر برس پڑے

ایبٹ آباد موجودہ حکومت تاریخ کی نا اہل ترین حکومت ہے رمضان المبارک میں عوام کو ریلف دینے کے بجائے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم ہے اور عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں ان خیلات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکٹری ذوالفقار جاوید عباسی نے کیا مزید کہا ہے کے تاریخ کی نا اہل ترین حکومت ہے جس نے مہنگائی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں

نا اہل حکومت جو ملک چلا ہی نہیں سکتے ہیں مہنگائی اور بہ روزگاری کے ھاتھوں عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور مہنگائی اور غربت کے ھاتھوں ماہیں اپنے لخت جگر فروخت کر رہی ہیں سلیکٹیڈ حکومت ہے ہونے تین سالوں میں ملکی معشیت کا بیڑا غرق کیا ہے

اور اب گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رھا ہے جس مسترد کرتے ہیں عوام اس نا اہل اور نالاہیق حکومت سے تنگ آچکی ہیں آٹا چور اور چینی چور اس حکومت میں بیٹھ ہوے ہیں تین سالوں میں ملک کے اندر ایک میگا پراجیکٹ بھی نہ لاسکے صرف ملک کے اندر لنگر خانہ کھول رہے ہیں اور قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں عوام ان ظالم حکمرانوں سے تنگ آچکہ ہیں

More posts