Baaghi TV

سرگودھا کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوة ہے
سرگودھا کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا
لاہور میں ہونے والے بم دھماکے مے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد کا تعلق سرگودھا کے تھانہ لکسیاں کے گاؤں جان محمّد والا سے تھا ۔ آپ 1984 کو پیدا ہوئے اور سال 2003 میں محکمہ پولیس بطور کانسٹیبل جوائن کیا آپ بہت دلیر اور بہادر سپاہی تھے پولیس ٹریننگ اسکول سرگودھا میں دہشت گردانہ حملے کے دوران آپ ان بہادروں میں شامل تھے جنہوں نے نہ صرف اس حملے کو روکا تھا بلکہ کسی بھی قسم کے نقصان کے بغیر اسکو ناکام بنا دیا تھا ۔ آپ نے لاہور میں ایلیٹ فورس ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے میں جام شهادت نوش کیا ۔
آپ کی نماز جنازہ آپ کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس میں آر پی ا و سرگودھا سید خرم علی ، ڈ ی پی ا و سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کے علاوہ دیگر اعلی افسران کے علاوہ سیاسی نمائندگان اور عام شہریوں و اھل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شہید کی تدفین پورے سرکاری ا عزاز کے ساتھ کی گئی جس میں شہید سلامی کے بعد آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں

More posts