Baaghi TV

سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیا اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے، ضد ،جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے آج قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا ہے اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا۔پاکستان کی میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے ۔ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے۔ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی ، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے۔

More posts