Baaghi TV

صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے مداحوں کو شوبز واپسی کا عندیہ دے دیا کہا دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی اسکرین پر نظر آؤں گی-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم چوہدری کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ آپ نے تو ڈراموں میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے کیوں؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو بھی تو ٹائم دینا تھا ناں اسی لئے عارضی طور پر شوبز سے علیحدگی اختیار کی ہے-

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں؟

انہوں نے ڈراموں میں واپسی کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دو بچوں کے بعد- ساتھ ہی انہوں نے چار خاندان پر مشتمل افراد کی ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا ، بھول، گھر تتلی کا پراور ʼمیر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں –

علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی…

More posts