Baaghi TV

دوبارہ عمرہ کرنے والوں کے لیے خوشخبری اضافی فیس ختم کر دی گئی

سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ حکومت نے دوسری بارہ عمرہ کے لیے مقرر کردہ فیس ختم کردی ہے۔ اس کے علاوہ کئی سرکاری محکموں کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج وعمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر حج نے کہا کہ یہ فیصلہ "ویژن 2030 ” کے اہداف کے حصول کی کوششوں کی طرف اہم قدم ہے جس میں عمرہ زائرین کا ہدف سالانہ 30 ملین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عازمین حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے اللہ کے مہمانوں کو بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کا عزام کیے ہوئے ہیں۔

More posts