Baaghi TV

سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیات پر ڈرون حملے

سعودی عرب میں آرامکو کے زیرانتظام تیل کی دو بڑی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں سے آگ لگ گئی۔

حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے سرکاری سعودی ایجنسی نے کہا کہ ابقیق میں جس تنصیبات پر آگ لگی وہ تیل کا سب سے بڑا پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق "صبح 4 بجے ارامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے … ڈرون کے نتیجے میں اباق اور خورس میں دو تنصیبات پر لگی آگ سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔”

وزارت نے نہ تو حملے کے ذریعہ کی شناخت کی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ وزارت کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساڑی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے ہمارا حق ہیں ، اور ہم سعودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے اہداف میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

More posts