Baaghi TV

وقت کا تقاضاہے کہ امریکی نواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ فواد چودھری کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے تحریر اجمل ملک

جب ایک چائینیز فوجی نے بھارتی فوجی کے چوتڑ پر لات ماری تو ڈیرھ ارب مسلمانوں کے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی کیونکہ مودی سرکار پچھلے کچھ عرصے سے مسلمانوں کے خلاف انتہائی گھٹیا حرکتوں پر اتری ھوئی ھے اب پاکستان کو چاھیئے کہ وہ اس خطے کے مفاد میں امریکہ کے چوتڑ پر ایک زور دار لات مار کر اسے اس خطے سے بھگا دے کیونکہ امریکہ ھی اس خطے میں فساد کی اصل جڑ ھے اور وھی بھارت کو شہہ دے رھا ھے کہ وہ سی پیک کے خلاف گڑ بڑ کرے-

لیکن مسلئہ یہ ھے کہ ھماری اپنی بیوروکریسی میں ایسے لوگ موجود ھیں جو امریکی مفاد کیلیئے کام کرتے ھیں حالانکہ امریکہ نے ھمیشہ ھمیں دھوکا دیا ھے اور چین نے ھمیشہ ھمارا ساتھ دیا ھے جب پاکستان ایٹم بم بنا رھا تھا تو سب سے زیادہ تکلیف امریکہ کو تھی اور امریکی وزیر خارجہ ھنری کیسنجر نے بھٹو کو کھلے عام دھمکیاں دیں جب نواز شریف ایٹمی دھماکہ کر رھا تھا تو اسوقت بھی امریکہ سے دھمکی آمیز فون آ رھے تھے اس امریکہ نے ھمیشہ ھمیں ٹشو پیپر کیطرح استمعال کیا ھے لیکن ھمارے شاہ محمود قریشی جیسے مغرب کے ذھنی غلام آج بھی کہہ رھے ھیں کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کیلیئے ضروری ھیں امریکہ ھمارے لیئے کوئی ضروری نہیں ھے ھماری نہ تو اس سے کوئی سرحد ملتی ھے اور نہ ھی ھمارا اسکے ساتھ اور کوئی مشترکہ مفاد ھے آج اسے ھماری ضرورت ھے تو اس نے دو سال سے عائد مشترکہ فوجی ٹرینگ پر سے پابندی ختم کر دی ھے اور ھمارے ساتھ مشترکہ ٹریننگ چاھتا ھے لیکن اب ھمیں اپنے خطے کے ممالک کیساتھ مراسم بڑھانے چاھیئے 29 جون کو ایران نے امریکہ کی طرف سے اپنے مارے جانے والے جنرل قاسم کے قتل کا مقدمہ سرکاری طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دائر کر دیا ھے اور ٹرمپ کی گرفتاری کیلیئے انٹر پول سے بھی رابطہ کیا ھے ھمیں بھی چاھیئے کہ ھم اسوقت جرائت کا مظاھرہ کرتے ھوئے امریکہ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کریں کہ اس نے خود ایک سازش کے ذریعے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دھماکے سے اڑایا اور پھر 9/11 کی آڑ میں کئی مسلمان ملکوں کو تہنس نہس کیا اور لاکھوں کروڑوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا اب اگر ھم اپنی اور اس خطے کی سلامتی اور ترقی چاھتے ھیں تو ھمیں امریکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ھوگا ۔ وقت کا تقاضا ھے کہ فوری طور پر امریکی نواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ فواد چودھری جیسے جرائت مند شخص کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے تاکہ اس خطے میں ھونے والی امریکی سازشوں کا سدباب کیا جا سکے-
اجمل ملک

More posts