Baaghi TV

شہید صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا اجتجاج

ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کرک میں شہید کئیے جانے والے صحافی وسیم عالم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صحافیوں کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسین شاہ اور ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان صحافیوں کیئلیئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے

جسکی وجہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا فقدان ہے موجودہ حکومت کے دور میں درجنوں صحافیوں کو شہید کیا گیا مگر انکے کیسز میں کوئ پیش رفت نہیں ہو سکی زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کرک کی صحافی برادری اس سلسلے میں جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایبٹ آباد کے صحافی ہراول دستے کے طور پر ستاتھ ہونگےاس موقع پر اے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاطف قیوم نے احتجاجی مظاہرے میں مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا

More posts