Baaghi TV

شازیہ خشک کا گلوکاری پر اہم اعلان

گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک کے مطابق اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات اور دین کے اصولوں کے مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کررہی ہوں.

شازیہ خشک نے مزید بتایا کہ گلوکاری کو چھوڑنے پر بہت سوچا اور یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب میرا گلوکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے شازیہ خشک کے مطابق ان کو بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے 25 سال میرے گانوں اور قوالیوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

یاد رہے اس سے پہلے بالی ووڈ کی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی دین اسلام کے لیے شوبز چھوڑ دیا تھا اور سب شازیہ خشک نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے. شازیہ خشک کی "ہو لال میری پت” قوالی آج بھی مقبول ہے.

More posts