Baaghi TV

شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ادارے متحرک

کراچی شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کے داخلی راستوں پر اچانک اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اسی سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد ایم نائن اور سسی ٹول پلازہ سمیت دیگر خارجی وداخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے جہاں انہوں نے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزات کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تینوں شفٹوں میں جاری رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز شہر کے مخصوص مقامات پر موجود ہیں جہاں ان کی جانب سے بھی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

More posts