Baaghi TV

پنجاب کے 41 اضلاع میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت

پورے پاکستن میں بشمول پنجاب زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت پیدا ہوگئی ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، دل کے امراض، دماغی امراض کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی ادویات سمیت کئی دوسری دوائیوں شدید قلت پیدا ہوچکی ہے ۔فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔

More posts