Baaghi TV

سندھ حکومت کا یونیورسٹیز بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں، اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

More posts