Baaghi TV

سندھ حکومت کا قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ

سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ سندھ کی جیلوں میں قیدی قید ہیں۔ ان قیدیوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائےگی۔ ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا، سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

More posts