Baaghi TV

اگر امریکا اسرائیل کی مدد کر سکتا ہے تو پاکستان فلسطین کے لئے کیوں آگے نہیں ہوتا

کراچی میں جماعت اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت، کے خلاف شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا۔ شارع فیصل پر ہونے والے فلسطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی۔
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمران بیدار نہیں ہیں، امریکا اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو حکومت پاکستان آگے کیوں نہیں بڑھ رہی؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین نہیں بیت المقدس کارخ کریں، اسرائیل اور امریکا کی شکست یقینی ہے ان کا وہی حشر ہوگا جو افغانستان میں امریکا کا حشر ہوا تھا جہاں مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں، پوری دنیا بھی ان کے خلاف ہوجائے تو انہیں شکست نہیں دے سکتی،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو فلسطین کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے،

۔

More posts