Baaghi TV

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے اور مندی کے بعد تیزی دیکھی گئی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32422 پر تھا اور شروع میں ہی شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس 31,893 تک گر گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکاری رہی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس نمبر بتدریج بہتر ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک مجموعی طور پر29 پوائنٹس کے اضافے سے32,452 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

More posts