Baaghi TV

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37925.79 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 824.48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں تیزی لوٹ آئی، تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں جبکہ پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.17 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

More posts