Baaghi TV

سپر ہائی وے کے ہوٹل میں فائرنگ

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پرواقع احسن آباد کے ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لاڑکانہ کا رہائشی 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق واردات احسن آباد کی اٹاور سوسائٹی میں ہوٹل پر ہوئی، ڈی ایس پی سہیل فیض نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ پولیس حکام کو پیش کی۔
50 سالہ ریاض علی چانڈیو کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سہیل فیض کے مطابق مقتول ریاض علی لاڑکانہ کا رہائشی تھا، وہ اسی علاقے میں ایک زیر تعمیر گھر کا چوکیدار تھا۔ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے گولیاں ماریں، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

More posts