Baaghi TV

ترقی کیلیے جعلسازی کرنے پر کراچی پولیس کے ایس پی کیخلاف مقدمہ درج

میٹھادر پولیس نے کراچی پولیس کے ایس پی اعجاز ہاشمی کے خلاف ترقی کے لیے جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کے سینئر افسر کی جانب سے انکوائری میں جعلسازی کے مرتکب ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ایف آئی آر نمبر 60/21 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 468، 420 اور 471 عائد کی گئی ہیں مقدمے کے مطابق ایس پی اعجاز ہاشمی نے ایس ایس پی بننے کے لیے سنیارٹی لسٹ میں نام اوپر کرانے کے لیے درخواست دی تھی جس میں تاریخ پیدائش 16 ستمبر 1963 درج کرتے ہوئے سرکاری کاغذات میں ردوبدل کیا گیا اعجاز ہاشمی نے سینارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا، سندھ ہائیکورٹ سے ملنے والے احکامات پر اعلیٰ افسران کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کروائی گئیں تو ایس پی اعجاز ہاشمی جعلسازی اور سرکاری کاغذات میں ردوبدل کے مرتکب قرار پائے جس پر ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

More posts