Baaghi TV

پی پی نے نامکمل فارم 45 جاری کرنے اورنتائج روکنے پر الیکشن کمیشن کووارننگ دے دی

پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں نا مکمل فارم 45 جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو شکایت بھیج دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ میئر پشاور کی نشست پر 22 پولنگ اسٹیشن کےفارم 45 کاصرف ایک صفحہ جاری کیا گیا جبکہ 22 پولنگ اسٹیشنز کے فارم45 میں پی ٹی آئی امیدوارکےنتائج نہیں دیےگئے۔

 

 

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو فائدہ دینے کیلئےنامکمل فارم 45 جاری کیاگیا۔

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن اسٹاف کو فوری طورپر مکمل فارم 45جاری کرنےکی ہدایات دی جائیں۔

 

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نتائج روکے جانے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور الیکشن کمیشن کو وارننگ دی ہے

شیریں رحمان الیکشن کمیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو اس کے بھاری نتائج کے لئے حکومت تیار رہے،

More posts