Baaghi TV

لاہورمیں بارش کا پانی بے قابوہوگیا :بارش کے پانی سے نظام درہم برہم

لاہور:لاہورمیں بارش کا پانی بے قابوہوگیا :بارش کے پانی سے نظام درہم برہم ، شہر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں موسم تو خوشگوار ہوگیا مگر نشیبی علاقوں میں واقع مارکیٹیں زیر آب آگیئں ہیں جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہانتظامات نہ ہونے کے باعث پانی کو روکنا ناممکن ہوتا ہے جس سے تہہ خانوں میں پانی جانے سے لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔

سہہ پہر شہرلاہور میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کی متعدد مارکیٹیں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ،رحمان گلیاں،برانڈرتھ روڈ ،آٹو مکینکس مارکیٹ ،لاری اڈہ ،سبزی وفروٹ منڈیاں زیر آب آگیئں اور تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں تاجران نے نکاسی آب بروقت نہ ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔

تاجران کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں تہہ خانوں میں پانی جانے سے انکا قیمتی سامان خراب ہوجاتا ہے لیکن مون سون سیزن کے باوجود واسا حکام نشیبی علاقوں کی مارکیٹوں کے تاجروںکی بات سننے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی بروقت نکاسی آب کو یقینی بناتے ہیں

More posts