Baaghi TV

ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس سے پہلے گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں بھی ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا عمار سید کی موت بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے کے باعث ہوئی تھی اور وہ گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاں بحق ہونے والے سونو کے کزن ردیش سنگھ ٹونی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سنگھ کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ اس قسم کی ایپس کو استعمال نہ کریں اور والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس سب سے دور رکھیں

More posts