امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اب امریکا کے پاس ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل اور سرمایہ فراہم نہیں کیا جائے گا اور کیوبا کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
یاد رہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران کیوبا کے 31 شہری ہلاک ہوئے، جو اس وقت وینزویلا کے صدر کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔