امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے حوالے سے ایک ہفتے بعد واضح معلومات دی جائیں گی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے اور امریکا اب ایک نئے گروپ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی ریفائنری پر ایران کے حملے کا جواب جلد سامنے آئے گا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ ایرانی قیادت مذاکرات اور تعاون کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتے ہیں، جبکہ اس وقت مختلف دعوؤں اور بیانات کی تصدیق بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
ٹرمپ کا دعویٰ، ایرانی سپریم لیڈر شدید زخمی
