Baaghi TV

یورپی عدالت نے اسرائیل کو خصوصی ہدایت جاری کر دی

یورپی عدالت کے مشیروں نےاسرائیل کو آرڈر جاری کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگائے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یورپی ایڈووکیٹ جنرل جیرارڈ ھوگن کی طرف سے پیش کی گئی سفارش پر تمام یورپی ملکوں‌ کی طرف سے عمل درآمد کرنا لازمی نہیں تاہم سابق آئرش جج کا کہنا ہے کہ اس سے اسرائیلی مصنوعات کی خریداری متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل کی سفارش سے فرانس کی سپریم کورٹ میں‌ جاری بحث کو بھی تقویت ملے گی جس میں دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ غیر قانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر پابندی یا ان پر خصوصی لیبل لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں یورپ کی ان مصنوعات کی شناخت ہو سکے جو فلسطین کے قبضہ شدہ علاقوں سے تیار کی جاتی ہیں

More posts