Baaghi TV

وادی کالاش روڈ کی تعمیر میں تاخیر ہونے پر وادی کالاش بمبوریت کے عوام سراپا احتجاج ہوگئے

بنیادی ضروریاتوں سے محروم ہونے کے باوجود کبھی حق کے لیے احتجاج نہ کرنے والے وادی کالاش کے پرامن باشندے بمبوریت میں آئے روز احتجاج پر ہیں اور ان کی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد وادی کالاش روڈ پر کام شروع کیا جائے وہ جھوٹے وعدوں اور مزید کام میں تاخیر کو کبھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں کئ سالوں سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے بحثیت پاکستانی ہمیں بھی روڈ کی ضرورت ہے ہم بھی سہولت سے بھر پور زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ کئ حکومتوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد وادی کالاش میں نئے روڈ تعمیر کیا جائے گا جس سے یہاں ترقی کے راہ ہموار ہو جائیں گے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت نے اپنے واعدے پورے نہیں کر پائے ہیں ۔

مجودہ حکومت سیاحت کے شعبے پر کام کرنے کے بڑے بڑے دعوے تو کر رہا ہے مگر ابھی تک سیاحوں کے لئے کوئ اقدامات علاقے میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایک سیاح کو آرام دہ سفر کے لیے اچھے روڈ چاہیے مگر وادی کالاش کے راستے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ روڈ سیاحوں کے لئے جس طرح اہم سمجھا جاتا ہے اس سے کئ گناہ مقامی لوگوں کے لیے بھی صاف اور آرام دہ روڈ اتنے ہی اہم ہیں۔

موجودہ حکومت کے کردادگی پر سوالیہ نشان ہے کہ وادی کالاش بمبوریت کے عوام گزشتہ چند دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں کہ وادی کے روڈ پر جلدی شروع کیا جائے روڈ کی تعمیر مزید تاخیر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

وادی کالاش کے تینوں وادیوں میں اس وقت بھی بنیادی ضرورت یعنی روڈ نہ ہونے کی وجہ سے وادی کالاش میں رہنے والے افراد اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح خستہ حال سڑکوں پر سفر کرنے سے پریشان ہیں۔ ان وادیوں میں سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاح ہمیشہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ

وادی کالاش میں آنے سے ان کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور سیاحت کے شعبے میں یہاں کے راستے سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔ روڈ کسی بھی علاقے کی ترقی میں سب سے پہلی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں امدروفت کے ساتھ ساتھ لوگ آرام کے ساتھ اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

وادی کالاش سیاحت کے حوالے سے پورے دنیا میں مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں وادی کالاش میں آباد پاکستانی عوام پاکستان بننے سے آج تک تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہونے کے باوجود بھی خاموش ہیں یہ ہماری بدقسمتی اور بے غیرتی ہے کہ ہم

بحثیت پاکستانی اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے سے ہمیشہ قاصر رہے ہیں۔ جب تک آپ اپنے حق کے لیے نہیں اٹھ کھڑے ہونگے کوئ آپ کو آپکے حق نہیں دیں گے۔

More posts