Baaghi TV

کرونا وائرس سے پریشان ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف کی وزیر اعظم سے اپیل

کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ اسنوکر چیمپئین محمد آصف نے اسنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی۔ ایک ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ورلڈ چیمپئین ہونے کے باوجود میرا زریعہ معاش اسنوکر کلب ہے۔
مجھ اسمیت اسنوکر سے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ کلب اور اکیڈمی سے ہی روزی روٹی چلتی ہے، دوسرا زریعہ معاش نہیں، کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنکوکر کلبز بند ہیں۔حکومت دیگر کاروبار کھول رہی ہے تو ہمیں اسنوکر کلبز بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

More posts