Baaghi TV

ضلع دیامر میں مٹی کا تودہ گرنے پر نگران وزیر اعلی جی بی میر افضل خان کا اظہار افسوس

ضلع دیامر کے علاقہ بونر میں مٹی کا تودہ گرنے پر نگران وزیر اعلی میر افضل خان کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی : ضلع دیامر کے علاقہ بونر میں مٹی کا تودہ گرنے پر نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے اظہار افسوس کیا ہے نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد دب گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو فوری ریسکیو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں. ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بھی ہدایات ہوچکی ہیں کہ وہ موقع پر پہنچ جائیں.
واضح رہے کہ دیامر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چھ افراد دب کر ہلاک ہوگئے تھے ، جن کی لاشوں کی بازیابی کے لیے ریسکیو کوششیں کی جارہی ہیںِ

More posts