Baaghi TV

حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کوایمبولینس کی بجائےموٹرسائیکل ریڑھے پرکیوں ہسپتال منتقل کیاگیا؟

مظفرگڑھ میں تیزرفتار آئل ٹینکر نے سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں سائیکل پر سوار شخص اور اس کی 10 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں تیزرفتار آئل ٹینکر نے سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری.پولیس کیمطابق حادثے میں سائیکل پر سوار شخص رحیم اور اسکی10 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی. لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے سرکاری ایمبولینس مہیا نہ کی گئی تو لاشوں کو موٹر سائیکل ریڑھے پر لاد کر دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کیاگیا.پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے.

More posts