Baaghi TV

یوم دفاع اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی

مظفرگڑھ میں پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.مظفرگڑھ میں جنگ ستمبر کے شہداء اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پولیس،ریسکیو اہلکار،سرکاری ملازمین،شہری اور سکولوں کے بچوں سمیت سینکڑوں افراد نےشرکت کی.ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور کشمیری شہداء کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی.

More posts