Baaghi TV

ایرانی سرحد پر فائرنگ، روزگار کی تلاش میں گئے 10 افغان نوجوان جاں بحق

iran bus

فراہ صوبے کی پولیس کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ شب ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے 10 افغان نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے تمام افراد فراہ صوبے کے رہائشی تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے۔ انہوں نے "میل-78” نامی سرحدی مقام سے ایرانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں ایرانی بارڈر گارڈز نے انہیں نشانہ بنایا۔واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار کرنے والے نوجوان غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلے تھے۔

افغان حکام نے ایرانی حکومت سے اس واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

تاجکستان کا افغان سرحد کی مشترکہ نگرانی کے لیے روس سے فوجی تعاون پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، سات دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں طالبان دھڑوں کی خانہ جنگی،خطے میں نیا بحران

More posts