Baaghi TV

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کردیا

ایک سو سے زائد برطانوی پارلیمنٹ ارکان نے صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں ٹھوس موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سو آٹھ اراکین پارلمینٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے متعلق صیہونی وزیراعظم کے اعلان کا ٹھوس جواب دیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے خط میں کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ تل ابیب پر واضح کردیں کہ عالمی قوانین کی پامالی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔اس خطے میں وادی اردن کو ضم کرنے سے متعلق نیتن یاھو کے انتخابی اعلان کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگیں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

More posts