Baaghi TV

وفاقی دارالحکومت میں13 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

winter

وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست کے یوم آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے-

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بدھ 13 اگست کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے،نوٹیفکیشن میں ضروری خدمات کے دفاتر کو تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جن میں ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن دفاتر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی چھٹی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب، ملک بھر میں اگست کے مہینے میں یوم آزادی کے موقع پر چار تعطیلات متوقع ہیں کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پورے پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی،جس سے شہری دو دن کی تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔

فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

مزید برآں، چہلم امام حسین جو جمعہ 15 اگست کو ہے، وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں، لیکن صوبائی سطح پر متعلقہ علاقوں میں چہلم کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں جمعرات 14 اگست سے اتوار 17 اگست تک کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔

ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

More posts