Baaghi TV

قاصد کو ریٹائرمنٹ پر اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے پر 22 گریڈ آفیسر کو سراہا جارہا

سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا نے اپنے دفتر کے ایک ملازم (قاصد) کو انکی ریٹائرمنٹ پر دفتر میں تحائف کا ایک بیگ پیش کرتے ہوئے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔ 

22 گریڈ آفیسر احمد نواز سکھیرا نے 21 کابینہ سیکریٹریز کے ساتھ تقریبا 37 سال کام کرچکے ایک ملازم  محمد راشد خان کو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت رخصت کرتے ہوئے ناصرف ان کے ساتھ تصویر بنوائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ہم اسے یاد کریں گے کیونکہ یہ شخص وفاقی کابینہ کے سیکریٹریز کے ساتھ کئی سال سے کام کرتا چلا آرہا تھا۔


سکھیرا نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد راشد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس عمل پر احمد نواز سکھیرا کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا اور ان کی تعریف کی۔

رانا وقاص انور نے سکھیرا کی تعریف میں لکھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے۔

ایک صارف کہتے ہیں: ایسا دوسرے لوگوں کو بھی کرنا چاہیے اور ایسے اچھے کام کی ہر ایک کو پیروی کرنی چاہئے۔

واضح رہے احمد نواز سکھیرا کا شمار سنیئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے وہ سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

More posts