Baaghi TV

کینیڈا کی معروف ٹریول بلاگر نے اسلام قبول کر لیا

کینیڈا کی معروف موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی گیبریل نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں شئیرکیں اور مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا



روزی نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2019 ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے لیے انہوں نے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ تکلیف اور غم و غصے کی حالت میں ہمیشہ خدا سے شکایت کی کہ آزمائش کے لیے میں ہی کیوں؟

انہوں نے لکھا کہ میں نے روحانیت میں اپنے خوف کا حل تلاش کیا اور اپنے مذہب سے 4 سال قبل دوری اختیار کی انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنی زندگی میں غصے اور تکلیف سے نجات چاہتی تھی اور سکون چاہتی تھی میں تکلیفوں سے نجات چاہتی تھی اور دلی طور پر سکون چاہتی تھی کہ قدرت نے مجھے پاکستان بھیجا جہاں مجھے اپنی منزل مل گئی

بلاگرز کے مطابق گزشتہ 10 سال میں نے مسلم دنیا میں گزارے اور یہاں مجھے جو چیز سب سے زیادہ ملی وہ سکون تھا بدقسمتی سے اسلام کو دنیا میں غلط معنوں میں پیش کیا جاتا ہے جبکہ اسلام کے اصل معنی امن، انسانیت اور یکسانیت و برابری کے ہیں

انہوں نے کہا کہ میں اب باضابطہ طور پر مسلمان ہوگئی ہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں

More posts