Baaghi TV

پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کرپاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

sports

پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپیئنز کپ 27 – 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی،پاکستان گولڈ کی جانب سے شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے انہوں نے 42 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور بعدازاں صرف 80 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے اپنی اننگز کو مزید تیز کیا۔

سعد خان نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ سعد خان نے 47 گیندوں پر نصف سنچری اور 97 گیندوں پر سینچری مکمل کی،پاکستان گولڈ کے اوپنر محمد اخلاق نے 31 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد نے 25 اور مبشر خان نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ گولڈ کی ٹیم نے 45ویں اوور میں 300 رنز مکمل کیے اور آخری اوور کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

گرینز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ نے 51 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔عمیر یوسف نے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 30 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرینز نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا فخر زمان اور عمیر یوسف نے پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے، تاہم فخر زمان 31 رنز بناکر مبشر خان کا شکار ہوگئے اس کے بعد سعد بیگ اور عمیر یوسف کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیکن دونوں بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 8.3 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں نمایاں رہےہوں نے محمد سلیمان، فریحان یوسف اور کپتان شاداب خان کو آؤٹ کیا، جبکہ بعد میں نسیم شاہ کو بھی پویلین واپس بھیجا۔ آخری اوور میں شاہین نے گرینز کی آخری وکٹیں حاصل کرکے پاکستان گولڈ کو فتح دلوائی-

گرینز کی جانب سے فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 61 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی نسیم شاہ نے 27 گیندوں پر 31 رنز بنائےپاکستان گرینز 37.3 اوورز میں 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان گولڈ نے 101 رنز سے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی-

More posts