Baaghi TV

ایرانی صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ ترمپ اور اس کی انتظامیہ ذہنی طور پر بیمار ہے

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ (وائٹ ہاؤس) کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا۔

ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کردہ نئی پابندیوں کو امریکی مایوسی سے تشبہی دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر جارحیت کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

More posts