Baaghi TV

شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ تعلق پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی معروف گلوکارہ 24 سالہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے پہلے ہی زبان زد عام تھے تاہم دونوں کی حال ہی میں شئیر کی گئی تصویر اور اس پر تبصرہ قریبی تعلق کی خبروں کی تصدیق ظاہر کر رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں لاس اینجلس میں موجود آئنمہ بیگ اور شہباز شگری خوش نظر آرہے ہیں جبکہ ماڈل شہباز شگری نے اپنی آئمہ بیگ کے لئے ایک طویل کیپشن لکھا ہے جس میں وہ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں انہوں نے مسکراہٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ مسکراہٹ میرا انجام ہوگا اور اگر یہ ہوگا تو پھر یہ کتنا شاندار انجام ہوگا جبکہ پوسٹ کے آخر میں شہباز نے آئمہ بیگ کے لیے بیٹر ہاف کا بھی استعمال کیا عام طور پر کپل آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے

شہباز کے اس طویل کیپشن کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے کمنٹس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں فنکاراپنے تعلق کو مزید چھپانا نہیں چاہتے
ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دونوں کی تصویر پر اپنی محبت اور خوشی کا اظہار کیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے یہ تصویر شیئر کی

جبکہ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم انہوں نے نام نہیں بتایا تھا

واضح رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرچکے ہیں ان کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی

More posts