Baaghi TV

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا

پوچیفسٹروم:آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے دی ، بنگالی ٹائیگرز نے 170 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کے کپتان اکبر علی 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،جبکہ پرویز حسین نے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ مشرا نے 2 اور جیسوال نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177 رنز بنا ئے اور آل آؤٹ ہو گئی ،بھارتی ٹیم 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر ہی آل آؤٹ ہو گی اور پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی ۔بھارتی کی جانب سے جیسوال نے 88 ،سکسینا2،تلک ورما38،پی گرگ7،جورل 22،انکولیکر3،بشنوئی2،مشرا3،آکاش سنگھ 1 رن بنا ئے جبکہ تیاگی اور ایس اے ویر بغیر رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلا م اور تنظیم حسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ اوی شیک داس نے 3 شکار کیے ،تاہم رکیب الحسن نے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں جاری ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل تھیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔تاہم بنگلہ دیش نے بھارت کو فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

More posts