Baaghi TV

بالآخرپیپلزپارٹی کی سنی گئی :امام کلیم کا جانا ٹھہرگیا : وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ مقرر کردیا

اسلام آباد :بالآخرپیپلزپارٹی کی سنی گئی : وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ مقرر کردیا،اطلاعات کےمطابق ذرائع کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ حل ہوگیا اور وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔سندھ حکومت نے گریڈ 22 کے ایک اور 21 کے 4 نئے ناموں کی سمری بھجوائی تھی جن میں گریڈ 22 کے مشتاق مہر اورگریڈ 21 کے غلام قادر تھیبو شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے کامران فضل، ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی کے نام بھی سمری میں شامل تھے تاہم وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کے نام کی منظوری دی۔یاد رہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے سندھ حکومت موجودہ آئی جی سندھ امام کلیم کوہٹانے کا مطالبہ کررہی تھی ، جس کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہوگیا

More posts