Baaghi TV

کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر میٹرو بس میں سفر کے لئے ماسک ضروری قرار دے دیا گیا

اس ضمن میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے میٹرو ٹرین میں ماسک کے بغیر کوئی شہری سفر نہیں کر سکے گا، اس ضمن میں شہریوں کو 3 دن دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ میٹرو مین جو بھی سفر کرنا چاہتا ہے وہ ماسک پہن کر آئے

پنجاب کے تمام شہروں لاہور،پنڈی،ملتان کی میٹرو میں یہ حکم لاگو ہو گا، اور ماسک کے بغیر کسی مسافر کو میٹرو پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

دوسری جانب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کورونا وائرس آئیسو لیشن سنٹرز کی صفائی کے فرائض سنبھال لئے ،76سے زائد ورکرزدو شفٹوں میں ان سنٹرز کی صفائی و دھلائی کرینگے ،کچہری،میٹرو سٹیشنز اور جنرل بس سٹینڈ سمیت ضروری پبلک مقامات کی کلورین واٹر سے دھلائی کی گئی.

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

More posts