Baaghi TV

کرونا وائرس،پنجاب سمیت تمام حکومتوں نے نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کر دی

کرونا وائرس،پنجاب سمیت تمام حکومتوں نے نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کورونا وائس سے بچاو کیلئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازجمعہ گھر وں میں ادا کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرورکا کہنا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں، کورونا وائرس لینے باہر نہ جائیں۔ اپوزیشن تجویز نہیں تنقید کی پالیسی پر گامزن ہے، کورونا کیخلاف دشمن سے جنگ جیسے جذبہ کی ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام کو چٹان جیسی مضبوطی سے کورونا کیخلاف کھڑا ہونا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت اور طبی عملہ کا ساتھ دیں، عوام کو چاہیے محدود رہیں اور محفوظ رہیں اور کورونا کو شکست دیں،چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ہمیں بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں بھی نماز جمعہ کی مناسبت سے آج سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے شہریوں سے نماز جمعہ گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے، اس ضمن میں جامعہ نعیمیہ لاہور نے ایک فتوی بھی جاری کیا ہے،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق 3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا، ، جن افراد کو حکومت وقت باامر مجبوری مسجد آنے سے روکتی ہے وہ شرعی معذور ہیں ،موجودہ حالات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سماجی دو ری ضروری ہے۔ کورونا وائرس مہلک مرض ہے اس لیے لوگوں کی جان کاتحفظ ضروری ہے، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کی طرف سے نشرکئے گئے حفاظتی اقدامات پرعمل کریں

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے،بلوچستان حکومت نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ گھروں مین ادا کریں سندھ میں آج نماز جمعہ کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صرف تین سے پانچ افراد کواجازت ہوگی، کراچی سمیت سندھ دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل بند رہے گا۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں مساجد میں پیش امام، موذن اور انتظامیہ سمیت 5 افراد نماز جماعت کے ساتھ ادا کرسکیں گے، دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، عوام کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

More posts