Baaghi TV

کورونا کی وجہ سے جب لوگ مرنے لگے توساحل پر مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا

کورونا وائرس نے انسانوں کی جان کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت بھی تباہ کردی ہے اور دنیا بھر کے سیاحتی مقام ویران پڑے ہیں تاہم انسانوں کی عدم موجودگی میں جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول میں کھل کر جینے کا موقع مل گیا ہے۔

میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لیے متعدد بیچ بنائے گئے ہیں جہاں سالہا سال سیاحوں کا رش رہتا ہے لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں بھی سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے علاوہ ترکی میں بھی مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔

More posts